لاہور(قوم انٹرنیشنل)پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیرنےکہاہےکہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نیلم منیرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرمداحوں سےگفتگوکرنےکیلئےسوال جواب کاسیشن رکھا۔
نیلم منیرسےسوال جواب کےدوران سوال کیاگیاکہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟
جس کاجواب دیتےہوئےاداکارہ نےایک لفظ میں بتایا کہ ”آخرت“۔اس کے بعد ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟
نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔






