ایک ماہر ڈاکٹر نے پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی اتفاق کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار کرنے والے شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے باعث بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں ایستھیٹک فیزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کیا۔
ڈاکٹر نے شہریار منور کی مبینہ ناک کی سرجری اور چہرے میں فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ان کے نئے انداز کو سراہا۔






