اسلام آباد: اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز ملینیم مارکی، سیکٹر E-11 میں اسلام آباد پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور اسلام آباد پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز تاجر رہنماؤں، اور مارکیٹ نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کی صدارت آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید احمد قریشی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ تھے، جنہوں نے دونوں ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
اسلام آباد پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران:
چیئرمین: سردار ظہیر احمد
سینئر وائس چیئرمین: سردار زبیر
صدر: پیر نعیم عباسی
جنرل سیکرٹری: راجہ تبارک
دیگر عہدیداران نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
اسلام آباد پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران:
چیئرمین: سردار وسیم خالق
صدر: سید محمود حسین شاہ
جنرل سیکرٹری: شکیل عباسی
دیگر عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے اور انہوں نے بھی حلف لیا۔
تقریب میں شریک اہم شخصیات:
صدر اسلام اباد چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد اویس ستی ،سینیئر نائب صدر طیب شیخ ،پولٹری راولپنڈی منڈی آڑھت ایسوسی ایشن کے صدر ملک غضنفر، جنرل سیکرٹری راجہ زبیر، چیئرمین زاہد عباسی، نائب صدر عمر عباسی
حاجی اصغر، ملک یاسر
راجہ منیر (چیئرمین پنجاب پولٹری)، راجہ طالب (ریجنل صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز)
یسین صاحب، راجہ خضر، ملک امانت، عاقب بھٹی، سردار بلال، حافظ غنی، ظہور عباسی
ایف-10 مرکز کے چیئرمین طاہر عباسی، صدر احمد خان
جی-9 مرکز کے صدر راجہ زلفقار ، جنرل سیکرٹری شاہد عباسی،جی 10 مرکز کے صدر کامران کا کا خیل ،جنرل سیکرٹری عامر بخاری ،
اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز
سابق سینیئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر خالد چوہدری اور دیگر معززین
مقررین کا خطاب:
صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ نے اپنے خطاب میں نومنتخب قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ ایک توانا، فعال اور مخلص قیادت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے پولٹری سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صدر جمعیت القریش پاکستان خورشید احمد قریشی نے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ انہوں نے نومنتخب قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانت داری اور خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
نومنتخب عہدے دوران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری کے شعبے سے وابستہ دکانداروں کو جو مسائل درپیش ہیں، ان کا ادراک انہیں ہے، اور ان کا حل ان کی یونین کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین ہر قدم پر اپنے دکانداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ان کے وقار اور حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔
اتحاد و یگانگت ہی کامیابی کی کنجی ہے، اور تاجر برادری اگر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے تو نہ صرف اپنے مسائل حل کر سکتی ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اور نومنتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔






