جمائمہ خان کی فلم پاکستان میںریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی

لندن(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ خان کی پہلی فلم کی پاکستان میں ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

جمائمہ خان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ‘ میں شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمس، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

پوری دنیا میں مثبت ریویو حاصل کرنے والی فلم کی کہانی جنوبی ایشیائی ثقافت میں ارینج میرج کے موضوع کے گرد گھومتی ہے۔

اب برطانوی فلم ساز جمائمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم پاکستان میں 3 مارچ کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے معروف پاکستان گلوکار شہزاد رائے کے ایک سوال پر ٹویٹر میں کیا جب گلوکار نے ان سے پوچھا کہ فلم پاکستان میں کب ریلیز ہوگی۔

جمائمہ خان نے گلوکار شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ تین مارچ کو فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں