مسیحی برادری اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سینیٹر خلیل طاہر سندھو

افواج پاک میں جذبہ شہادت اسے دوسری افواج سے ممتاز اور منفرد بناتا ہے،بشپ سیموئیل رابرٹ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اور مسیحی رہنماء خلیل طاہر سندھو نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے بھرپور جواب پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری بغیر کسی تفریق کے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان امن پسندملک ہے تاہم اپنی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا،امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہی حل ہوگا،بھارت نے فیک فلیگ فالس آپریشن کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگرپاکستانی اداروں کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث ناکام رہا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار بشپ آف پاکستان سمیوئیل رابرٹ اور فادر اعظم صادق کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا اور خصوصا” نریندر مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک بھر کی مسیحی برادری اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں،حالیہ پاک بھارت جنگ میں مسیحی نوجوانوں کا بھی اہم کردار ہے، اس موقع پر بشپ سیموئیل رابرٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو فتح نسیب ہوئی جس پر اپنے پروردگار کے شکر گزار ہیں، جنگیں صرف افواج ہی نہیں بلکہ ملک جیتا کرتے ہیں، قوم جب افواج کے پیچھے کھڑی ہوتو فتح مقدر بن جاتی ہے، افواج پاک میں جذبہ شہادت اسے دوسری افواج سے ممتاز اور منفرد بناتا ہے،جنگ سے قبل پاکستان جو کئی ایک مسائل کا شکار تھا مگر جب پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پوری قوم متحد ہو گئی اور پاکستان کو دنیا بھر میں عزت و تکریم ملی،اس جنگ میں کافی سارے مسیحی فرنٹ لائن پر لڑے، اس جنگ میں بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ دیکھنے میں نظر آیا، اس موقع پر فادر اعظم صادق نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہیں، جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسیحی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں