پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

لاہور: (طاہر محمود) پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 28 مئی کو صوبے کے تمام سکول کھلے رہیں گے، اس حوالے سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، ملی نغمے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے، آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری سکول میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا، یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں