مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، مقیم احمد خان

ڈی پی او مری اور ایس ایچ او مری ہراساں کر رہے ہیں، بزرگ کاروباری شخصیت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق و بانی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی، بانی ممبر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن،بانی ممبر اسلام آباد پریس کلب، سابق چیف ایڈیٹر روزنامہ مرکز اور چالیس سال سے ملک کے دس بڑے ٹیکس دہندگان مین شامل بزرگ سیاسی کاروباری رہنما محمد مقیم خان نے کہا ہے کہ ڈی پی او مری، ایس ایچ او مری کی جانب سے انہیں اورانکے اہل خانہ کو 13 مئی کو اسلام آبادکے سیکٹر ایف سکس میں واقع انکے گھر میںبلا اجازت داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال، بلا قانونی جواز اور بغیرآمد ، روانگی کے ہراساں کیا گیا،مذکورہ واقعہ کے حوالے سے کوہسار پولیس کو درخواست دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، حکومت انہیں اور انکی فیملی کو تحفظ فراہم کرے،اپنی بیٹی افیرہ مقیم، بھتیجے ارسلان خورشیدخان، عائشہ وقار عباسی اور میاں عمران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقیم احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ انکے بیٹےعمر مقیم کا اسد نامی شخص سےکاروباری لین دین تھا، اس دوران اسد ڈیفالٹ کرگیا جس پر انکے بیٹے عمر مقیم نے سول عدالت میں کیس کر رکھا ہے، 13مئی کو وہ گھرسے دفتر جانے کیلئے نکلنے لگے تھے کہ مری پولیس نے بغیر یونیفارم کے بندوقوں کے ہمراہ ایف سکس تھری اسلام آباد میں واقع انکے گھر پر دھاوہ بول دیا،یس ایچ او مری نے ہمیں دھمکی دی کہ اسد نامی شخص کے خلاف مقدمہ واپس لو ورنہ آپ کو سنگین مقدمات کا سامنا کرناپڑے گا ،ایس ایچ او مری نے یہ بھی کہا کہ اسے ڈی پی او مری اور آر پی او راولپنڈی کا حکم ہے کہ انکے گھر جو ملے اسکو اٹھا کے لے آؤ،ان کے پاس کوئی ورانٹ، کوئی اجازت نامہ نہیں تھا، جب میری بیٹی نےسادہ پوش اہلکاروں سےپوچھا کہ آپ گھر میں کیوں داخل ہوئے کیونکہ اس وقت گھر میں کوئی مرد نہیں تھا ،تو ان سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو وہاں سے بھاگ گئے ، جونہی میں اپنے کاروبار مرکز پہنچا تو مری پولیس کا ایس ایچ او میرے پیچھے بلند مرکز پہنچ گیا،ہم نے پولیس کوہسار پولیس کو درخواست دی مگر متعلقہ پولیس نےبھی کوئی کاروائی نہیں کی، اس حوالے سے مری پولیس کی اسلام آباد کوہسار تھانے میں کوئی آمد و روانگی نہیں ہے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب بغیر وارنٹ مری پولیس کا داخلہ، بزرگ شہری کوہراساں کرنا اہم سوالات کو جنم دیتا ہے،جبکہ ون فائیو پر کال کے باوجود اسلام آباد پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی، مقیم احمد خان نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ چالیس سال سے ٹاپ ٹین ٹیکس دہندگان میں شامل ہیں،میری بیٹیاں اور خاندان عدم تحفظ کا شکار ہیں،انہوں نےوزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلی پنجاب،اورآئی جی پنجاب سے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کی ہے ، ایک سوال کے جواب میں نے انہوں نے کہا کہ پریس کلب یا اپنی صحافی برادری سے دور نہیں بھاگا ،جب ایک سیاسی جماعت کی طرف سے میرا اخبار ، پریس جلایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی تو میں خاموش ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں