لاہور( نمائندہ قوم انٹرنیشنل) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ غنڈوں کو غنڈہ ایکٹ نہیں بنانے دیں گے، یہ انگریزوں کا قانون دوبارہ لانے کی کوشش ہے ،غنڈہ ایکٹ سے انگریز کی کالونیز والی سوچ پروان چڑھ رہی ہے، غنڈہ ایکٹ کا مطلب کسی کو بھی بیان دینے پر گرفتار کرلیا جائے گا ،پنجاب حکومت کیسے شناختی کارڈ ،پاسپورٹ یا بنیادی انسانی حقوق چھین سکتی ہیں،پولی گرافک ٹیسٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کروایا جائے جو کہتی ہیںبرطانیہ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ،ان دونوں بھائیوں کا بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے ،ایک کہتا ہے میرے والد مزدور تو دوسرا کہتا والد امیر تھے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے عوام سے دوبارہ جھوٹ بولا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات دی جا رہی ہیں،پی ٹی آئی دور میں ہسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں، ہم نے آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کیا تھا،سو ارب روپے کی ادویات پنجاب کے عوام کو کہاں دی گئیں،مریم نواز نے 1132ہیلتھ یونٹ فروخت کردئیے ہیں،کون سے ہسپتالوں میں مفت ادویات دی گئیں،گیارہ ہزار سکولوں کو فروخت کردیا ،سرکاری اساتذہ اب کہاں جائیں گے، پانچ ہزار کینال پر کینسر ہسپتال کا نام اپنے والد کے نام پر کیوں رکھا، کیا یہ رمضان شوگر ملز یا گھر سے پیسے لے کر آئی ہیں کہ والد کے نام کو استعمال کر رہی ہیں،مریم نواز دفاتر سے باہر نکل کر تو دیکھیں ،چار حقیقی کالز لے لیں پتہ لگ جائے گا آپ کتنے مقبول ہیں۔ احمد خان بھچرنے کہا کہ بانی کے خاندان کے افراد ،وکلا ء اور قریبی لوگوں کو ملنے نہیں دیا جاتا ۔ملٹری کیسز میں لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں انہیں اپیل کا موقع نہیں دیا جا رہا ،اے ٹی سی ٹرائل کا مشکل مرحلہ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمت پر کسان مر گیا ہے ،لاکھوں کسان دربدر ہیں،بی بی آپ پنجاب کو کیا پیغام دینا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غنڈہ ایکٹ پر سزائوں کے لئے ریٹائرڈ سیشن ججوں اور ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ،آپ عوام کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔آپ نے اساتذہ کی بے حرمتی کی، پیرامیڈیکس ،ڈاکٹرز کسانوں کو برباد کیا ،اب آپ غنڈہ ایکٹ بنانے جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بھارت کے اقدام کو نو مئی سے ملایا ہے جس پر آپ کو عوام سے معافی مانگنا ہوگی۔پنجاب پر رحم کریں فارم سینتالیس والی ٹک ٹاکر حکومت سے عوام کی جان چھڑوائیں، فیصل کامران ایس ایس پی پڑھے لکھے ہوکر بزرگ کو دھکے دے رہے ہیں، شاہ محمود قریشی سے ناروا سلوک کیاجا رہا ہے ،عورتوںپر تشدد کررہے ہیں،جتنا بڑا ظلم ہم پر کریں گے اتنا ہی بھگتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کروایا جائے جو کہتی ہیںبرطانیہ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ،ان دونوں بھائیوں کا بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے ،ایک کہتا ہے میرے والد مزدور تو دوسرا کہتا والد امیر تھے،عمران خان صبح باہر آسکتے ہیںلیکن وہ تو آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں،عمران خانڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے ۔






