راولپنڈی: (نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ آغاز ہوگیا، آرمی چیف بھی میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔






