توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قوم انٹرنیشنل)توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی۔

ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔وکیل شعیب شاہین اور فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں آپ کے حکم کے مطابق حاضری لگانے آ گیا ہوں، میری درخواست ہے کہ سماعت ملتوی کر دی جائے۔

لاء ونگ نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 8 فروری کے بعد سماعت رکھ لیں، انتخابات تک کمیشن بھی مصروف ہے، تاثر جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم پارٹی نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں