لاہور(قوم انٹرنیشنل)چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز آج اپنے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔
مریم نواز آج پی پی 159 کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی۔ مریم نواز کا حلقے کے 20 مقامات پر استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور لیگی رہنما طلحہ برکی ان کا استقبال کریں گے۔
بی بی وڈیری ،میاں عمران جاوید ،راناراشدسمیت دیگر لیگی رہنما مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ حلقے کےلیگی رہنماؤں نے مریم نواز کے پرتباک استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں۔






