مدینہ منورہ(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اور وکلا ٹیم کے بیرسٹر گوہر،بیرسٹر اعتزاز احسن ، لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت نے ملکر پہلے عمران خان کو سزا پھر تحریک انصاف کو آئینی قانونی طور پر کھڈ لائن لگوانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر 2024 کے ہیرو ہیں۔جنہوں نے طویل سیاسی اور قانونی جنگ کے بعد تکبر کے مینار عمران خان کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھوکے اور نشان عبرت بنا یا ہے ۔ان خیالات کا اظہار راجہ کمال احمد چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن سعودی عرب اور جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ ،مہر عبدالخالق لک جنرل سیکریڑی مسلم لیگ ن جدہ ریجن نے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے زوال اس وقت شروع ہوا جب مسجد نبوی جیسی عظیم ترین مقدس جگہ پر جو منظم طریقے سے ہلڑ بازی، نعرے، نفرت انگیز طرز عمل کرکے پی ٹی آئی کارکنان بے حرمتی کے مرتکب ہوئے۔ اسوقت مریم اورنگ زیب ، زین بگٹی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، مسجد نبوی کی حرمت اور تقدس کا خیال نہ کرکے پی ٹی آئی کی رسوائی اور تذلیل کے سفر کا آغاز ہوا،انہوں نے کہاکہ جب عمران خان نے فخر کو تکبر میں بدل لیا ،تحریک انصاف کا سوشل میڈیا بیک فائر کر گیا،سیاست کی بجائے ریاست کیخلاف مہم چلائی گئی ،عمران خان نے سیاسی فیصلے کی بجائے اور ڈائیلاگ کے راستے بند کر دیئے اور افواج پاکستان اور قومی سلامتی کیخلاف تعمیری تنقید کی بجائے قوم کو نفرت اور بغاوت پر اکسایا اور فوجی چھاونی اور دفاعی تنصیبات اور شہدا کی یادگار پرحملے کیے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے سیاسی معاملات بھی وکلا کے ہاتھ دے دیئے ،جس کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن تک نہیں کرائے گئے اور دباؤ اور تضحیک کے تحت فیصلے اور بلیک میلنگ کی گئی ،سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑنے کے بجائے سیاسی طورپر اداکاری کی گئی ۔یہ سب چیزیں پی ٹی آئی کے زوال کا شکار بنیں ۔اور اب پی ٹی آئی قصہ پارینہ بن چکی ہے ۔






