مریم نواز آج اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی

اوکاڑہ(قوم انٹرنیشنل) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باقاعدہ انتخابی مہم آج سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف آج جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس حوالے سے اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اقبال سٹیڈیم میں مریم نواز کے خطاب کے لیے 30 فٹ بلند اور 80 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کے چاروں اطراف مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اور مقامی قیادت کے فلیکس آویزاں کر دی گئی ہیں۔ مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نکات پہ بات کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں