عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل مستردکردی گئی

لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی

۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم بطور اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں