حماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئی۔

لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر کی اپیل مسترد کر دی۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی رہنما کی اپیل پر فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کا حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ حماد اظہر نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ادھر لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا

۔واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے تھے، انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں