اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آبا د(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ۔ وزیراعظم کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کے طور پر نوٹس جاری کیا گیا ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ہٹائے گئے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے، پٹیشنر نے اپنی جگہ طارق منصور بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیاد پر صدر بنانے کا نوٹی فکیشن چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں