اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کردیا گیا ۔موسم سرما کی تعطیلات کل 8 جنوری بروز پیر سے ختم ہونگی نو جنوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ معمول کے کیسز سنے گی ۔سائفر کیس کا ٹرائل روکنے والے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی دس جنوری کو موسم سرما کی تعطیلات سے واپس آ جائیں گے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گیارہ جنوری تک سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم دے رکھا ہے ،نو جنوری سے بارہ جنوری تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں سات سنگل بنچ دستیاب ہونگے آئندہ ہفتے اہم کیسز کی سماعت کیلئے تین دو رکنی بنچ موجود رہیں گے بنچ ون میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ،بنچ دو میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر سماعت کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ بنچ تین جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا آئندہ ہفتے کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں