اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس میں وہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک اور نامعلوم شخص بھی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر فائرنگ کردی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مولانا مسعودالرحمان عثمانی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور نامعلوم شخص بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔






