پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہی لاہور بھجوادیا گیا

لاہور (روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہی لاہور بھجوا دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عالم کاکڑ کے مطابق شعیب شاہین صوبے کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے تاہم انہیں کوئٹہ ائیر پورٹ پر روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالم کاکڑ نے بتایاکہ شعیب شاہین کوکوئٹہ ائیرپورٹ سے ہی واپس جانے یا 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آپشن دیا گیا تھا

بعدازاں انہیں ائیر پورٹ سے ہی لاہوربھجوادیاگیا۔عالم کاکڑ کا کہنا تھاکہ ایسے غیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کے ورکرز کنونشن کامیاب کریں گے اور اپنے جمہوری حقوق پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں