اسلام آبا د(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،
گذشتہ روز 2ہزار 268 افغان شہریوں کی واپسی ، واپس جانے والوں میں 632 مرد، 578 خواتین اور 1058 بچے شامل ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد4لاکھ 14ہزار 452 تک پہنچ گئی ،
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، حکومتی ڈیڈ لائن گذر جانے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے
گذشتہ روز 2ہزار 268 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی ، جن میں 632 مرد، 578 خواتین اور 1058 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 93 گاڑیوں میں 232 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، 6 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد4 لاکھ 14 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔






