العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ 7دسمبر کو سماعت کرے گا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 2رکنی بنچ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں