190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے نیب کی جانب سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کے روز دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں