اسرائیل شمالی غزہ سے انخلاء کا حکم واپس لے، اقوام متحدہ

نیویارک(قوم انٹرنیشنل)اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے 11 لاکھ افراد آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کے کسی بھی حکم کی تصدیق ہونے کی صورت میں اسے منسوخ کرنے کی پرزور اپیل کرتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے افسران نے غزہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے رہنماؤں کو انخلا کے حکم کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق جن لوگوں کو علاقے سے نکلنے کو کہا گیا ہے ان میں اقوام متحدہ کی تنصیبات بشمول اسکول، صحت کے مراکز اور کلینکس میں پناہ لینے والے افراد اور عملہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعے کو منعقد ہوگا۔ امریکا، برطانیہ، چین، روس اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ غزہ کے شمال میں رہنے والے ہر شخص کو اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ منتقل ہو جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ تعداد تقریبا 11 لاکھ ہے، جو پوری غزہ پٹی کی آبادی کا تقریبا نصف ہے، جبکہ متاثرہ علاقے میں گنجان آباد غزہ شہر بھی شامل ہے۔ الرٹ غزہ اور یروشلم کے وقت کے مطابق آدھی رات سے ٹھیک پہلے دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں