کراچی(قوم انٹرنیشنل)پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل 24ویں سیشن کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری روز کا آغاز ہوتے ہی ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 279 روپے 51 پیسے میں جاری ہے۔
اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث ڈالر کا بھاؤ نیچے آرہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار میں تیزی جاری ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 203 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 343 ہوگیا جو گزشتہ روز 48 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔






