میانوالی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)میانوالی میں کنڈل پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور چوکی پر قبضے کی کوشش کی۔
دہشت گرد حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید ہوگئے۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے 2 حملہ آور ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملے کی کوشش کی۔۔رات گئے بھی پولیس پوری طرح الرٹ تھی فوری جوابی کارروائی کی گئی۔
آئی جی کے مطابق دہشت گردوں نے کافی دیر تک بلڈنگ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔۔پولیس نے جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔






