اسلام آباد (روزنامہ قوم انٹرنیشنل)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو بتایا گیا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبہ 69.9 کلومیٹر کا ہے جس پر 43.382 ارب لاگت آئی گی اور یہ،30ستمبر 2024کو مکمل ہونا ہے،کھاریاں راولپنڈی موٹروے 117کلو۔میٹر ہے جس پر 105 ارب روپے لاگت آئے گی،اس منصوبے میں دو ٹنل اور 8انٹرجینچ ہیں کمیٹی کا اجلاس سنیٹر پرنس احمد احمدزی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں سنیٹر دنیش کمار سنیٹر کامل علی آغا مولانا عبدالغفور حیدری سمیت سنیٹرز اور نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ سیکریٹری مواصلات اور وزارت کے اعلی افسران بھی اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں ایم ایچ اے کی جانب سے سیالکوٹ کھاریاں اور راولپنڈی کھاریاں موٹروے پراجیکٹ اور بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے ری الائنمنٹ پر بریفنگ دی گئی نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پورے ملک میں این ایچ اے کی سڑکیں ساڑھے تین لاکھ کلومیٹر ہیں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلیے کام کر رہے ہیں سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے پہلے 36 کلو میٹر پر زیرو پراگرس ہے دوسرا حصہ تقریبا مکمل ہو چکا ہے پہلے سیکٹر میں ری الائنمنٹ ہو رہی ہے پہلے سیکٹر میں زمین دوبارہ حاصل کر رہے ہیں سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،این ایچ اے کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو سو ارب سے بھی زیادہ کا نقصان ہوا ہے این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سیالکوٹ کھاریاں منصوبے پر 43.382 ارب لاگت آئی30ستمبر 2024کو اس منصوبے نے مکمل ہونا ہے ،پورا منصوبہ 69.9کلومیٹر ہے 23ستمبر 2021کو یہ منصوبہ شروع ہوا تھا 34کلو میٹر کا رقبہ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے35.9کلو۔میٹر کا حصہ ابھی تک حوالے نہیں کیا گیا انہوں نے بتایا کہ کھاریاں راولپنڈی موٹروے 117کلومیٹر ہے ،اس منصوبے میں دو ٹنل اور 8انٹرجینچ ہیں اس منصوبے میں دو ریسٹ ایریا ہونگے یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او زیڈ کے بی اور ٹیکنو میٹریکن مل کر بناینگے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 105ارب کے منصوبے پر ایک صفحے کی بریفنگ دی جا رہی ہے جس پر این ایچ اے حکام نے کہا کہ آئندہ تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ،کھاریاں راولپنڈی موٹروے کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے چینی کمپنی نے کام کرنے سے معذرت کر لی تھی ہم نے انکا 25کروڑ کی زر ضمانت ظبط کر لی ہے جس پر کمیٹی نے کہا کہ اس معاملے کو ہم نہیں چھوڑیں گے سنیٹر شمیم آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان بارے ویڈیو اجلاس میں چلا دی اور کہا کہ آدھے کلومیٹر کا بائی پاس ٹھیکیدار مکمل نہیں کر رہا ہے اگر کوئی حادثہ وہا تو این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر کرواؤں گا جس پر سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ جلد ہی ٹھیکدار کو کہیں گے کہ منصوبے کو مکمل کرے،سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ ٹھیکدار دن کی بجاے رات کو کام کرتا ہے۔
٭٭٭٭






