اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پروٹول کے بغیر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکا کر دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1800 سی سی عام گاڑی میں عدالت عظمٰی پہنچے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس کیلئے گھر سے سپریم کورٹ آتے ہوئے روٹ بھی نہیں لگایا گیا،چیف جسٹس پاکستان کو ساتھی ججز والی سکیورٹی ہی دی گئی۔






