جمہوریت کی خاطر جدو جہد میں شہید بھٹو اوربے نظیر نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،سپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نیعالمی یوم جمہوریت کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت میں عوام کو اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے

اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جمہوریت پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کو اپنے خون سے رنگا ہے،جمہوریت کی خاطر جدو جہد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اصولوں پر سود بازی نہیں کی،

پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا نام صفہ اول میں شامل ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، جمہوریت میں بات چیت اور گفت و شنید کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ جمہوریت پر عمل پیرا ہو کر سیاسی قیادت کو جمہوری روایات کو فروغ دینا ہو گا، پارلیمان جمہوریت کی اصل تصویر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں