سائفر کیس:عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اٹک(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی جبکہ عمران خان کی لیگل ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود رہی۔سلمان صفدر، احمد مسرار اور انتظار پنجوتھا اٹک جیل میں موجود تھے۔ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جسے عدالت نے مسترد کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ایف آئی اے نے 16 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ تاہم عدالت نے درخواست منظور نہیں کی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ایف آئی کے مطابق جوڈیشل ہونے کے بعد اسی کیس میں فزیکل کسٹڈی یا ریمانڈ نہیں مانگ سکتے، اب چالان جمع ہوگا اور ٹرائل چلے گا البتہ ملزم ضمانت کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے گزشتہ روز اٹک جیل میں ہی سائفر کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹیفکشن جاری کیا گیا تھا، سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں منتقل کی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو جیل جانے سے روک دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ صرف ایک وکیل کو جیل کے اندر جانے کی اجازت ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے تمام ممبران جیل کے اندر جانا چاہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں