لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،نوازشریف مہنگائی کرنے پرسخت برہم

ا سلام آباد:مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں کھلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا عوام ہمارا بیانیہ قبول کرینگے؟اب حکومت کرنا اور ملک چلانا کسی کےلیے بھی آسان نہیں ہوگا،سب سے پہلے تو یہ حکمت عملی بنائیں کہ انتخابی مہم میں عوام کے پاس کیا لیکر جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی بیروزگاری سمیت جن مسائل کا سامنا ہے اس سے کیسے نجات حاصل کرینگے،سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ عوام کو اس بھنور سے کیسے نکالیں گے،2016 والا ملک اب کیسے بنائیں گے،ملک واپس جانا ہی کافی نہیں عوام کو ان کے مسائل کا حل دینا ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ سب کیا دھرا تحریک انصاف ہے ہم تو 16 ماہ میں ان کا گند صاف کررہے تھے،نواز شریف تمام عوامی امور پر جماعت کی واضح حکمت عملی کےلیے سینیر رہنماؤں سے بھی مشاورت کرینگے،کئی رہنما لندن جائیں گے کئی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں