اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی سے اسلام آباد آنے والی مسافر کوچ کے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس واقعہ پر بے حد غمگین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وجوہات کا تعین ہونا چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔






