لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)محکمہ انسداد دہشتگردی نے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 13 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔کاؤنٹر ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، اس دوران کالعدم تنظیم داعش کے 3 اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چنیوٹ، قصور، ملتان اور منڈی بہاء الدین میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کرلی گئی، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔






