انوار الحق کاکڑ بہترین انتخاب ہیں،چودھری امتیازرانجھا

اسلام آباد()سابق مشیر وزیراعظم و سینئر سیاستدان چودھری امتیاز احمد رانجھا نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں امتیاز رانجھانے کہاکہ انوار الحق کاکڑاعلیٰ تعلیم یافتہ، متحرک ، باصلاحیت سیاستدان ،غیرمتنازع شخصیت اور نگران وزیراعظم کےلیے بہترین انتخاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں بھی انوار الحق کاکڑکاتقرری دانشمندانہ فیصلہ ہے

۔انہوں نےامیدظاہر کی کہ انوار الحق کاکڑ نہ صرف ملک کومشکل معاشی صورتحال سے نکالنے بلکہ آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔ چودھری امتیازرانجھا نے نامزدنگران وزیراعظم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں