عوامی مقامات خاص طور پر ہسپتالوں کو خوبصورت اور دوستانہ نظر آنا چاہئے ،وزیر اعظم

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی مقامات اور خاص طور پر ہسپتالوں کو خوبصورت اور دوستانہ نظر آنا چاہئے ۔وزیر اعظم نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی)کے داخلی راستے کی لینڈ سکیپ کےبارے میں کہا کہ پی کےایل آئی کا داخلی راستہ دلکش مناظر پیش کرتاہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی مقامات اور خاص طور پر ہسپتالوں کو خوبصورت اور دوستانہ نظر آنا چاہئے۔شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ڈائریکٹر جنرل (ایل ڈی اے )کو اس بہترین کام پر سراہا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور ڈی جی (ایل ڈی اے) کے ٹویٹر اکائونٹس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے داخلی راستے کی خوبصورت تصاویر کو بھی اپنے ٹویٹ میں ٹیگ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں