آئیں آج ملکرپچھلے تمام دھبوں کو دھوئیں،ترقی کا سفر جاری رکھیں،وزیراعظم

لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنےکو ختم کرانے کی لاکھ کوشش کی،آرمی چیف سے بھی مدد مانگی لیکن دھرنا ختم نہ ہوااور چینی صدرکا دورہ منسوخ ہوگیا،

2018 میں پاکستان کی قسمت کیساتھ کھیلا گیا،قوم کے مستقبل اور معیشت کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، جب ہم کشکول لے کر جاتے ہیں تو شرم آتی ہے،انگلیاں اٹھتی ہیں،کمٹمنٹ اور شوق سے ترقی کا سفر طے ہوتا ہے جادو کی چھڑی سے نہیں، ماضی میں جھانکنے سے کام نہیں چلے گا ،آئیں آج فیصلہ کریں کہ ہم ماضی کے تمام دھبوں کو دھوئیں گے اورملکی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں،

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا، لاکھ کوشش کی گئی لیکن ہمیں کہا گیا کہ دھرنے سے نہیں اٹھیں گے،2014میں چینی صدرنکی آمد سے پہلے جلاؤ گھیراؤکیا،سی پیک کے منصوبوں میں بجلی کےمنصوبے لگنےتھے،دھرنے دیے گئے ،چینی وفد نےکہا پوری کوشش کرلی ڈی چوک سے نہیں اٹھ رہے،اگلے دن جی ایچ کیوگیا،راحیل شریف سے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےانکارکردیا ہم دھرناختم نہیں کریں گے

لہذا آپ دھرنا ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ اس قوم کے مستقبل کوبگاڑا گیا اور معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ اپریل 2015 میں چینی صدر پاکستان تشریف لائے اور سی پیک کا معاہدہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا سی پیک معاہدے کے تحت ملک میں بجلی کے منصوبے لگنے تھے، فیصلہ ہوا دو منصوبے وفاق لگائے اور دو منصوبے پنجاب لگائے گا، 2017میں ہم نے فیصلہ کیا تھرمل پاور کمپنی کے منصوبے کو لگائیں گے، ٹیم ورک کے نتیجے میں حویلی بہادر شاہ کا منصوبہ ساڑھے 11 سومیگاواٹ کا تھا،

بھکی منصوبہ حویلی بہادر شاہ سے 100میگاواٹ کم تھا، حویلی بہادر شاہ منصوبہ معاہدے کے مطابق 2019میں مکمل ہونا تھا۔وزیراعظم نے کہا تاخیر کے باعث منصوبے پر 77 ارب روپے زائد لاگت آئی، تاخیر اور ملک دشمنی کے باعث 77ارب روپے دریا برد ہوگئے، یہ نوازشریف کے دور کا منصوبہ تھا اس لیے سابقہ دور حکومت میں اس کو بالکل ختم کردیا گیا، مزید 77ارب روپے لگا کر حویلی بہادر شاہ منصوبہ اب مکمل ہوا ہے۔انہوں نے کہا اس منصوبے کے افتتاح پر جہاں خوشی ہوئی ، ساتھ ہی بے پناہ تکلیف ہوئی کہ قوم کا 77 ارب روپے کا نقصان ہوا، آپ 77ارب روپے کا حساب کس سے لیں گے، میڈیکل سٹی کا آج سنگ بنیاد رکھا ہے،

اس کی تخمینہ لاگت 50ارب روپے ہے، اگر یہ 77 ارب روپے دریا برد نہ ہوتے تو میڈیکل سٹی بن جاتا اور 20ارب روپے بچ بھی جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ کدھر ہے ہماری انصاف کرنے والی عدلیہ، ان 77 ارب روپے کا فوری نوٹس کیوں نہیں لیا، جہاں قوم کی دولت لٹ گئی کسی کو احساس نہیں ، مجھے یہ بتائیں 77ارب روپے کس جرم میں دریا برد ہوگیا، یہ اکیلا ایسا واقعہ نہیں،75سالہ تاریخ میں بے شمار واقعات تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان معاملات میں صاف اور شفاف احتساب ہونا چاہیے،

جب ہم کشکول لے کر جاتے ہیں تو شرم آتی ہے،انگلیاں اٹھتی ہیں، 2018 میں پاکستان کی قسمت کیساتھ کھیلا گیا، کمٹمنٹ اور شوق سے ترقی کا سفر طے ہوتا ہے جادو کی چھڑی سے نہیں، آئیں آج فیصلہ کریں کہ ہم ماضی کے تمام دھبوں کو دھوئیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی سے جھانکنے سے کام نہیں چلے گا، آئیں ماضی سے سبق سیکھیں، ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی،شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت اس حمام میں سب ننگے ہیں، آئیں فیصلہ کریں کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نےلاہورگورنرہاؤس میں1263میگاواٹ کے پاورپلانٹ کا افتتاح کیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف کوترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے لاہورمیٹروبس سروس کےتوسیعی منصوبے، شاہدرہ موڑ تا کالاشاہ کاکوکاسنگ بنیاد رکھ دیا۔شہبازشریف نے شعبہ صحت کے تین منصوبوں کابھی سنگ بنیادرکھا۔اس کے علاوہ پی ایم رنگ روڈ کے سدرن لوپ ایس ایل تھری کا بھی سنگ بنیادرکھاگیا۔ لاہور میں میڈیکل سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، 1122 منصوبے کو پنجاب کے کونے کونے میں پھیلا دیا۔ رونے دھونے اور ماضی میں جھانکنے سے کام نہیں چلے گا، ان معاملات کا صاف شفاف احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں