اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) قتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عام انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے مانگے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کیشن کو انتخابات کی تیاریوں کے لیے ابتدائی طور 10 ارب روپے دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
ادھر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے، اگر اس سے قبل اسمبلی تحلیل ہوئی تو 3 ماہ میں الیکشن کرا لیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ اگست میں حکومت تحلیل کر کے معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے۔






