بدترین فاشسٹ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے ، فوادچودھری

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے،عوام کی لازوال جدوجہد اس سیاہ رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیر و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال، لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے۔ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشااللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں