اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے

سرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 48 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، انتخابات کے نتائج سامنے آنے میں 48 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے، دوسری جانب حکومت سازی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد نے نتین یاہو کی حکومت کے خاتمے، جبکہ نیتن یاہو کی جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق انتخابات میں ٹرن آؤٹ 77.7 فیصد سے زائد رہا، 56 لاکھ 95 ہزار سے زائد اسرائیلیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کے ایگزٹ پولز کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے اہم حریف گادی آئزن کوٹ میں سے کوئی بھی 120 رکنی پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔

ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کو 55، حریف گادی آئزن کوٹ کے اتحاد کو 50 نشستیں مل سکتی ہیں، عرب جماعتیں 15 نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔

حکومت بنانے کے لئے کسی بھی جماعت کو 120 میں سے 61 نشستںی درکار ہوتی ہیں، اسرائیل کے سیاسی نظام میں کسی ایک جماعت کیلئے پارلیمان کی 61 نشستیں حاصل کرنا مشکل رہا ہے، چھوٹی جماعتیں حکومت سازی کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں