آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مسلم لیگ (ن) کے نام رہا، 20 میں سے 19 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) 14، جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں میں کامیاب ہوئی، مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام 10 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث حلقے کے تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 18925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم ٹو کے تمام 135 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید 17466 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 29 کے تمام 138 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں، پیپلزپارٹی کے سردار مختار احمد خان 19792 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سید افتخار علی گیلانی 16413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 18082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11464 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ثاقب مجید راجہ 32 ہزار 511 ووٹ لے کر کامیاب، جبکہ پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 23 ہزار 957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 163 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر 21156 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19010 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے تمام 155 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25469 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں محمد رشید 21175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 131 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 5682 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2124 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت (ن) لیگ کے چودھری محمد اسماعیل 24318 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5965 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں