راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کا اعلان منعقدہ نیشنل پریس کلب میں تقریب الیکشن کمیشن کے چیئرمین خاور نواز راجہ ، ملک اقبال اعوان اور شیخ ظہیر نے کیا تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد نواز رضا ،نیشنل پریس کلب کے صدر عبد الرازاق سیال سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے شرکت کی ۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے 2026-2027 کے لیے رانا کوثر علی۔ جنرل سیکرٹری نوید احمد فنانس سیکرٹری رازق بھٹی ۔ نائب صدور میں ایوب ناصر ،واجد اقبال ، اویس لطیف اور اے آر ساغر ، خواتین کی نشت پر شمائلہ نورین جنرل سیکرٹری کے لیے نوید احمد ، جوائنٹ سیکرٹریز منظور سہلریا ، عابد ہاشمی ، نبی بخش ، اور خواتین نشت پر سعیدہ راجہ فنانس سیکرٹری رازق بھٹی اور انفارمیشن عثمان خان کی کامیابی کا اعلان کیا ۔ PFUJ دستور کے صدر محمد نواز رضا نے کہا کہ RIUJ دستور اس شہر کی سب سے مستند تنظیم ہےجو 1986 سے قائم ہے اس تنظیم سے وابستہ افراد الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہیں صدر نیشنل پریس کلب رزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہےاس کو آباد رکھنے میں سب صحافی دوستوں کا کردار قابلِ تعریف ہے پریس کلب میں صحافیوں کے لیے سیمینار کروانے یا پروگرام کروانے پر جو فیس رکھی گئی تھی وہ فیس کی پابندی ختم کر دی گئی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا کوثر علی نے کہا کہ میں الیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے وہ جنگ سڑکوں پر ہو یا عدالتوں میں ہم ہر جگہ اپنے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ورکرز کے ساتھ ہونے والے مظالم سائے کا رہے ہیں وہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی ہو یا جبری نوکریوں سے نکالنے کا مسلہ ان کے حل کے لیے جہدوجہد جاری رہے گئی ۔ مسائل حل کروانے کے لیے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور صحافی دوستوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں