پروفیشنل کالج آف نرسنگ میں انٹرنیشنل نرسز ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد

پروفیشنل کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں آج انٹرنیشنل نرسز ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی سر گڈیرین وکٹر، پروفیسر شفا انٹرنیشنل ہاسپیٹل نے شرکت کی۔ اس موقع پر نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور طلبہ کو انسانیت کی خدمت، پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاقی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر پرنسپل میم، میڈم زینت الاسلام نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور نرسنگ کے شعبے کے حوالے سے بہترین آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ موجودہ دور میں نرسز کی ڈیمانڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے نرسنگ کے وسیع اسکوپ، روشن مستقبل اور اس شعبے میں موجود بے شمار مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلبہ کو محنت، لگن اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں