بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ملک میں منشیات سے متعلق مجرمانہ مقدمات کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے۔ایس پی سی نے پیر کے روزاعلان کیاکہ2025 کے پہلے5 ماہ میں چین بھر کی عدالتوں میں منشیات سے متعلق مجموعی طور پر9 ہزار343 مقدمات نمٹائے گئےجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے اعداد وشمارکے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد کم ہیں۔اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ چینی عدالتوں نے سال 2024 میں منشیات سے متعلق 35 ہزار 859 مقدمات کا پہلی سماعت پر فیصلہ سنایا۔ سزا پانے والے 49 ہزار 177 افراد میں سے 8 ہزار 332 کو پانچ سال سے زائد قید کی سخت سزا سنائی گئی۔عدالت نے نشاندہی کی کہ منشیات سے متعلق جرائم کی نئی اقسام خصوصاً کم عمر افراد سے متعلق مقدمات نمایاں طور پر بڑھ رہے ہیں۔عدالت نے پیر کو ایسے 10 عام مقدمات کی تفصیلات بھی جاری کیں۔عدالت نے منشیات کے مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دینے اور منشیات کے خلاف اس جامع کریک ڈاؤن کی کارکردگی کو بڑھانے کا عزم کیا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
احسن اقبال کانوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ’’سعود ساحر ایوارڈ‘‘ کے اجراء کا اعلان
پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا
جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ
گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے
جے 60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، تین پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
وفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے کی منظوری دیدی
کے پی میں ایمرجنسی کے دوران وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری
چیئرمین پی سی بی نے ہر فرد کو کام کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے: یاسر عرفات
لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے: فہد مصطفیٰ
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور






