بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی تعلقات میں تعاون کو زیادہ اہمیت دیں۔صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد گزشتہ 50 سے زائد برسوں سے چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات ہمیشہ مغربی ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی صف اول میں شامل رہے ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ چین-نیوزی لینڈ جامع تزویراتی شراکت داری اپنے دوسرے عشرے میں داخل ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ اس شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں اور اسے دونوں عوام کے لئے زیادہ فائدہ مند بنائیں۔شی نے زور دیا کہ چین اور نیوزی لینڈ کو دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو مرکزی حیثیت دینی چاہیے، ایک دوسرے کی تکمیلی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دونوں ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت، موسمیاتی تبدیلی اور بنیادی شہری سہولیات جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے چاہئیں۔چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ثقافت، نوجوانوں اور غیر سرکاری و مقامی سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنائیں۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
احسن اقبال کانوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ’’سعود ساحر ایوارڈ‘‘ کے اجراء کا اعلان
پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا
جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ
گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے
جے 60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، تین پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
وفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے کی منظوری دیدی
کے پی میں ایمرجنسی کے دوران وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری
چیئرمین پی سی بی نے ہر فرد کو کام کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے: یاسر عرفات
لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے: فہد مصطفیٰ
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور






