صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار گلی گلی پھیلے گا، پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار روک نہیں سکے گی: بلاول بھٹو

اسلام آباد: (نمائندہ قوم انٹرنیشنل) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی ہر گلی اور کوچے تک پھیلے گا اور تحریک انصاف کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔
بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بے روزگاری سے تنگ آئے عوام پر تشدد قابل مذمت ہے، اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں