امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نےکہا کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کئے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں، بانی کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں، اللہ راستہ نکالے گا، مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا، دو سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں