صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی
لاہور: (نمائندہ قوم انٹرنیشنل ) صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں افواج کیساتھ کھڑی ہوئیں ، پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی
۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی مزدوروں کی جماعت ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے ، اٹک کی تنظیم نے صدرمملکت کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔






