یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کروں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمے داری قبول کرنے پر فخر ہے، میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پُرعزم ہوں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیشِ نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔






