اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)صدراسلام آباد چیمبرآف کامرس احسن بختاوری نے کہا ہے کہ حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے10ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں 15لاکھ سے زائد فری لانسرز کام کررہے ہیں،جن میں سے بیشتر کو سہولیات میسر نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ای روزگار سینٹرز کے قیام سے فری لانسرزکو براہ راست فائدہ اور روزگار کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ای کامرس پر توجہ دے کر سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ،پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے ،حکومت کو اس شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے
احسن بختاوری نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مہارت دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے
صدر نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں انٹرپینورشپس کے فروغ کیلئے حکومت نوجوانوں کو قرضے فراہم کرے۔نگران حکومت کے معاشی بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات قابل ستائش ہیں ۔






