اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان افغانستان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ،
دورے میں افغان عبوری حکومت کے سربراہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی ،ٹی ٹی پی کی پاکستان میں کارروائیوں سمیت افغان مہاجرین کی وطن واپسی پر بات چیت ہوگی۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر افغانستان روانہ ہوگئے ہیں ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی ہے
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر آج کابل پہنچیں گے ترجمان کے مطابق دخطے سمیت امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی وفد میں مولاناعبدالواسع ،مولانا صلاح الدین ،مولانا جمال الدین اور مولانا سلیم الدین شام مولانا کمال الدین ،مولانا ادریس ،مولانا امداد اللہ اور مفتی ابرار شامل ہیں۔






