آصف زرداری نے انتخابی فارم وصول کر لیا

نواب شاہ(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) ملک بھر میں ریٹرننگ آفیسرز سے انتخابی فارم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی انتخابی فارم وصول کر لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا حلقہ این اے 207 نواب شاہ ون پر انتخابی فارم وصول کیا گیا، آصف علی زرداری کا انتخابی فارم ایڈووکیٹ غلام شبیر زرداری نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل کمشنر ون سبہاش چندر سے وصول کیا۔

غلام شبیر زرداری کے ساتھ زرداری ہاؤس کے انچارج شیرباز مری، اعجاز ہالیپوٹہ سمیت وکلا موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں